بجلی کے بل کب تک عوام کی چمڑی اتاریں گے :ریحانہ ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام کی چمڑی کب تک اترتی رہے گی۔۔۔
تنگدست غریبوں پر اتنا بوجھ نہ ڈالیں بجٹ خسارہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی ہدایت پر عوام کو مہنگائی میں جکڑنا اور انہیں قر بانی کا بکرا بنانا انتہائی ظلم و نا انصافی ہے ۔بجلی ،گیس،ادویات اورآٹا ، چینی سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ پر گہری تشویشہے ،اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر عوام کو مہنگائی و بے روزگاری کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے ۔ وہ جناح ہاؤس میں تحریک انصاف کے سٹی عہدیدار وں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پرسینئر نائب صدرو میاں علیم جاوید ،باؤ صغیر، میاں عامر حبیب، آفتاب خان،حافظ وقاص ، نائب صدرو مہر شکیل، میاں وسیم اشرف، میاں صہیب، میاں جاوید اقبال، مہر تحسین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر یوسف بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں ریحانہ امتیاز ڈار نے سمبڑیال میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان اکبر اور این اے 71 کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عطا الرحمن کے اغوا پر ان کے لواحقین سے ملاقات کی ۔