نوشہرہ :یوم استحصال پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

نوشہرہ :یوم استحصال پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر )یوم استحصال کشمیر پر تقریبات،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں ۔بتایاگیا ہے کہ یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں شہرمیں احتجاجی ریلیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

میونسپل کمیٹی آفس سے اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر،چیف آفیسر عثمان غنی ،سپرنٹنڈنٹ رضوان علی اور انچارج ریسکیو 1122 عرفان موسیٰ کی قیادت میں احتجاجی نکالی گئی جو تحصیل آفس میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سرکاری افسر وں ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی ، نجی سکول کے طلبا نے چیف ایگزیکٹومیاں منظور احمد کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے موٹر سائیکل ریلی نکالی جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی تھانہ چوک میں ختم ہوئی ۔بوائر ہائی سکول نمبر 1میں یوم استحصال کشمیر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر نویدحیدر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کشمیری قوم بھارتی ظلم و جبر کے سامنے آج بھی ڈٹ کرکھڑی ہے قابض بھارت ہر ظلم وستم روا رکھنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہ کرسکا تو مودی سرکار نے شب خون مار کر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا عالمی برادری کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے لیکن قید و بند کی صعوبتیں،بھارتی قانون سازی اور عدالتی فیصلے کشمیری عوام کی جدوجہد کو ختم نہیں کرپائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں