ندی، نالوں میں پانی کی نگرانی جاری ہے :محمد ذوالقرنین

ندی، نالوں میں پانی کی نگرانی جاری ہے :محمد ذوالقرنین

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے ندی، نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

 اور دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی انتظامات مکمل ہیں، تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دئیے ہیں اور تمام افسروں کو بلا اجازت ڈسٹرکٹ چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے نالہ ایک میں بھارت کہ جانب سے 15 ہزار کیوسک پانی کا ریلا چھوڑنے پر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیالکوٹ اور سمبڑیال میں نالہ ایک میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل، انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجینسی کنٹرول روم کیوان حسن اور محکمہ ایریگیشن اور میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے مقامی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا سیالکوٹ شہر میں نالہ ایک ہائی فلڈ ہے تاہم سیالکوٹ میں نالہ میں پانی کے بہاؤ کی گنجائش 25 ہزار کیوسک ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ شہر میں نالہ ایک میں فلڈ سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں لیکن نالہ ایک بدوکے چیمہ، گنجیانوالی اور کوٹلی مرلاں کے قریب جاکر سکڑ جاتا ہے سمبڑیال اور ڈسکہ کے کچھ دیہات کا زرعی رقبہ زیر آب آگیا ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں