منڈی :یوم آزادی بارے ڈی سی کا تاجروں کیساتھ اجلاس

منڈی :یوم آزادی بارے ڈی سی کا تاجروں کیساتھ اجلاس

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں 14اگست ،یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے انجمن تاجران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندوں نے یوم آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کے حوالے سے تجاویز سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو پرچم کشائی اور سلامی کی مرکزی تقریب ضلع کونسل میں منعقدہوگی،13 اور 14 اگست کی رات آتش بازی اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جائے گا، اہم تقریبات میں کیک کاٹے جا ئیں گے ۔ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ اسی طرح تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوں گی جس میں سرکاری افسران اوردیگر ممتاز شہری شخصیات شرکت کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفاترز میں صفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام جائے ، سرکاری عمارات پر قومی پرچم لہرائے جائیں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا عظیم وطن طویل جدوجہد اور شہدائکی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ،وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے ہر شخص اپنا فرض ادا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں