ملک اجمل اعوان ، تجمل اعوان کی والدہ کیلئے تعزیتی تقریب

ملک اجمل اعوان ، تجمل اعوان  کی والدہ کیلئے تعزیتی تقریب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)نیک اولاد اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے اور اپنی زندگی میں کی جانے والی نیکیوں کا ثواب ان کے مرحوم والدین کی بخشش کا ذریعہ بنتا رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار اعوان ویلفیئر سوسائٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب ملک جمیل اعوان،ملک انوارالحق اعوان ، کواڈینیٹر طارق یوسف اعوان و دیگر مقررین نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر ملک اجمل اعوان ،ملک تجمل اعوان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تعزیتی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ والدین زندگی میں اللہ کا انعام اور جب اس دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تب سراپہ رحمت بن جاتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں