ن لیگ نے سخت فیصلے کرکے ملک بچا لیا :بلال تارڑ

ن لیگ نے سخت فیصلے کرکے ملک بچا لیا :بلال تارڑ

راہوالی (نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دے کر مہنگائی پر قابو پالینا مسلم لیگ ن کے عوامی خدمت منشور کا حصہ ہے۔۔۔

جس کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وزیراعظم کو بھی خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے مسلم لیگ ن راہوالی کے رہنما خالد پرویزبلو بٹ کے ڈیرہ بلو ہاؤس میں کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملک کو بدترین معاشی بحران میں مبتلا کردیا تھا اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور ان کے نااہل وزرا کی عوام دشمن ناقص پالیسیوں نے ملک کو بدترین معاشی بحران میں مبتلا کرنے کے علاوہ افراتفری اور انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، مسلم لیگ ن نے گرتی ہوئی معاشی صورتحال کے باوجود اپنی سیاست کی قربانی دے کر ریاست کو بچانے کے لیے بیڑا اٹھایا کیوں کہ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا جسے موجودہ حکومت نے سخت فیصلے کرتے ہوئے بچالیا اب عوام کو رریلیف دینے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ،حکومت کے اچھے فیصلوں کا نتیجہ عوام کو بہت جلد نظر آنا شروع ہوجائیگا جس کے ثمرات عوام کو ملیں گے ، اس موقع پر سابق ناظم شرقی راہوالی الیاس اشرف جندریا، امجد بھٹی، حسن بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں