تتلے عالی:60 روپے کا تنازع ،دکاندار نے نوجوان کے پائوں کی انگلیاں توڑ دیں

تتلے عالی:60 روپے کا تنازع ،دکاندار  نے نوجوان کے پائوں کی انگلیاں توڑ دیں

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں 160روپے بقایا نہ دینے پر دکاندار نے تشدد کرکے پاؤں کی تین انگلیاں توڑ دیں، نواحی گاؤں ہرچوکی کے رہائشی محمد شفیق کے بیٹے زبیر نے دکاندار تنویر سے کچھ سامان خریدا جس میں سے 160 روپے کم تھے ۔

 زبیر نے کہا کہ ابو آئیں گے تو باقی بھی ادا کردوں گا۔گزشتہ روز زبیر ریڑھی پر سامان بیچ رہاتھا کہ ملزم تنویر نے بقایا کا تقا ضا کیا تو اسے 100روپے دے د ئیے اور60روپے بعد میں دینے کا کہا تو وہ طیش میں آ گیا اور ڈنڈے سے تشددکرکے پاؤں کی تین انگلیاں توڑ دیں،دانتوں سے کاٹ کر زخمی کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں