مولانافاروق گادی امیر جمعیت علما اسلام نوشہرہ ورکاں منتخب

مولانافاروق گادی امیر جمعیت  علما اسلام نوشہرہ ورکاں منتخب

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )جمعیت علماء اسلام تحصیل نوشہرہ ورکاں کے انتخابات مکمل،مولانافاروق گادی امیراورمحمداکمل گجرجنرل سیکرٹری منتخب۔۔۔

بتایاگیا ہے کہ پگالہ میں عبدالرزاق گجرکی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ناظم انتخاب سیدحفیظ الرحمن اور معاونین پیرسمیع الحق،حافظ فضل اللہ گورمانی نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کا انتخابی عمل مکمل کر ایا ،مولانافاروق گادی آف تتلے عالی امیراورمحمداکمل گجر آف ماناں چک جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ،مولانامحمدعارف شامی اور مولانا فقیراللہ اختر مرکزی رہنماعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آف سیالکوٹ نے خصوصی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں