محمد آصف چیمبر آف ایجوکیشن پنجاب کے صدر منتخب

 محمد آصف چیمبر آف ایجوکیشن پنجاب کے صدر منتخب

وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن پنجاب کے نئے سال کے انتخابات مکمل ،محمد آصف صدر اور عتیق اکبر چودھری سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔

پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی ایڈوائزری کمیٹی نے ڈویژن بھر کے ذمہ داروں کی مشاورت کے بعد محمد آصف راولپنڈی صدر،عتیق اکبر ساہیوال سیکرٹری جنرل،عبد الوحید یوسف بہاولپور سینئر نائب صدر،ڈاکٹر عزیز الرحمن چودھری گوجرانوالہ سنیئر نائب صدر،عاطف چودھری جھنگ سنیئر نائب صدر،راؤ وقاص احمد ایڈووکیٹ خوشاب نائب صدر،نعیم قمر حافظ آباد نائب صدر،ملک وقار علی اسلام آباد نائب صدر،غنی محمد گجر ڈیرہ غازی خان جوائنٹ سیکرٹری،چودھری سعود مختار وہاڑی سیکرٹری فنانس،جہانگیر ایثار لاہور سیکرٹری انفارمیشن مقرر ہوئے ۔ حاجی محمد اشفاق وڑائچ وزیرآباد سرپرست اعلیٰ،علی رضا شیخ چیئرمین لاہور،محمد یاسین رامے رحیم یار خان چیئرمین ایڈوائزری کونسل بن گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں