منڈیکی گورائیہ:2 افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

منڈیکی گورائیہ:2 افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

منڈیکی گورائیہ،ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )دو افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دکاندار گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہو گیا۔

تھانہ صد رکے علاقہ سکھوکے کا محمد شریف اپنی بیٹھک میں ہمراہ رضوان اور انور موجودتھاکہ اس کا بھائی شبیر دروازے کے سامنے کھڑاتھااسی دوران عمران اور بھولا ریڑھی والا آگئے اور قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں شبیر گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگیا اور ملزموں کی اندھا دھند فائرنگ سے قریبی دکاندار مزمل بھی گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا، پولیس نے مقتول کے بھائی شریف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں