اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایرانی حکومت کی خاموشی معنی خیز :قاری سلیم زاہد

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایرانی حکومت  کی خاموشی معنی خیز :قاری سلیم زاہد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور اس پر ایرانی حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ایران اپنے شہید مہمان کا بدلہ لینے کے اعلان پر فوری عمل کرے ۔

ان خیالات کا اظہار سفیر امن قاری محمد سلیم زاہد ممبر اتحاد  بین مسلمین کمیٹی پنجاب ہم آہنگی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی سرزمین پر حماس رہنما کا قتل ایران پر براہِ راست حملہ کے مترادف ہے ایرانی سپریم لیڈر نے حملہ کے فوراً بعد اسرائیل اور امریکہ کو واقعہ کا ذمہ قرار دیا تھا اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔تاہم ابھی تک ایرانی ردعمل زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں ۔بلکہ ایران کی اس معاملے پر خاموشی کافی حد تک معنی خیز ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں