نگار چوک سپورٹس سٹیڈیم کا کام 10 ماہ سے بند

نگار چوک سپورٹس سٹیڈیم کا کام 10 ماہ سے بند

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)نگار چوک پر شروع ہونیوالا سپورٹس سٹیڈیم کا کام فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث گزشہ دس ماہ سے بند ،سٹیڈیم کی تعمیر پر اکیس کروڑ 80لاکھ روپے لاگت آنی ہے ۔

گراؤنڈ کی لیولنگ مکمل کر لی گئی ۔گراؤنڈ کے اطراف میں عمارت کا ڈھانچہ کھڑا کر کے کام روک دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ نگار چوک پر دس ایکڑ اراضی پر ہاکی اور فٹ بال گراؤنڈ بنانے کیلئے منصوبہ کی منظوری دو سال قبل ملی تھی۔ اس جگہ سے ٹنوں کے حساب سے کچرا بھی اٹھا لیا گیا تھا۔ منصوبہ کے تحت سٹیڈیم میں انٹر نیشنل سطح کی ہاکی آسٹروٹرف اور فٹ بال گراؤنڈ تعمیر کی جانی ہے۔ سٹیدیم کے اطراف میں اتھلیکٹس ٹریک بنائے جائینگے ۔سٹیڈیم میں دو پویلین اور شائقین کے بیٹھنے کیلئے بھی جگہ بنائی جائیگی جبکہ اس کی عمارت میں کھلاڑیوں کیلئے ہاسٹل او ر جمنازیم بھی تعمیر کئے جائینگے  فنڈز نہ ہونے سے منصوبہ اب تاخیر کا شکار لگ رہا ہے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں پی ایم یو اور ڈی جی سپورٹس کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ وہ اس منصوبہ کیلئے فوری فنڈز جاری کریں تاکہ مقامی سطح پر کھلاڑیوں کو سیکھنے کو مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں