نوشہرہ :آئس کا دھندہ عروج پر،سینکڑوں نوجوان شکار

نوشہرہ :آئس کا دھندہ عروج پر،سینکڑوں نوجوان شکار

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )آئس کی فروخت کا دھندہ عروج پر،سینکڑوں نوجوان آئس کا شکار ہوگئے ،پولیس نے آنکھیں موندھ لیں،بتایاگیاہے کہ نوشہرہ ورکاں سٹی اور ۔۔۔

گردونوح میں ہر روزآئس کے نشہ میں مبتلا ہونے والے نوجوانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے چودہ پندرہ سال کی عمر کے بچے بھی آئس کا شکار بن رہے ہیں جبکہ آئس کے عادی افراد کی جانب سے نشہ خریدنے کے لیے چوری کی وارداتوں میں بھی خطر ناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ، نشئی لوگوں کی چھتیں اور دیواریں پھلانگ کر جوملے اٹھا لے جاتے ہیں۔ محلہ رڑوالہ ،محلہ باٹھ ، چاندکالونی اور نئے آباد ہونے والے محلوں کے علاوہ دیہاتوں میں بھی منشیات فروشی دیدہ دلیری سے جاری ہے ، ذرائع کے مطابق آئس اور دیگر منشیات کے دھڑلے سے فروخت میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی پشت پناہی بڑی وجہ ہے ،شہریوں نے اعلی پولیس حکام سے شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور مہم کے زریعے ہر محلہ سے منشیاف فروشوں کو گرفتارکیاجائے ،گھناؤنے دھندے کو بند کرواکر اس میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں