انتظامی غفلت ،کوٹلی لوہاراں مشرقی ،مغربی کاعلاقہ زیرآب

انتظامی غفلت ،کوٹلی لوہاراں مشرقی ،مغربی کاعلاقہ زیرآب

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار)ٹائون کمیٹی کوٹلی لوہاراں کی نااہلی کے با عث کوٹلی لوہاراں مشرقی اورمغربی کاعلاقہ زیرآب آگیا،سیوریج کا پانی ٹی ایچ کیوہسپتال اورہا ئرسیکنڈری سکول میں داخل ہونے والے مریضوں اورطلبہ کومشکلات کاسامنا ہے ۔

ٹاوْن کمیٹی کوٹلی لوہاراں میں انچارج سمیت عملہ کی غفلت علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے ،علاقہ میں سیوریج کاپانی جابجاکئی کئی فٹ کھڑارہنامعمول ہے توحالیہ بارشوں کے ساتھ ہی نالیوں کی صفائی نہ ہونے کیوجہ سے کوٹلی لوہاراں مشرقی اورمغربی کی اکثرگلیاں اورمین راستے کئی دنوں سے زیرآب ہیں۔کوٹلی لوہاراں مشرقی میں پانی پرجمع گنداپانی تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال اورگورنمنٹ ہا ئرسیکنڈری سکول میں داخل ہونے سے مریضوں اور طلبا کو شدید پریشانی کاسامناہے۔ علاقہ مکینوں نے کمشنر گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے صفائی نہ ہونے پر ٹا ئو ن کمیٹی کوٹلی لوہاراں کے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں