گیپکو کے 65 ہزار میٹر خراب،لاکھوں یونٹس ضائع

گیپکو کے 65 ہزار میٹر خراب،لاکھوں  یونٹس  ضائع

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گیپکو کے گوجرانوالہ ڈویژن میں65 ہزار سے زائد بجلی کے کمرشل ،گھریلو،ٹیوب ویل اور انڈسٹریل میٹرز خراب نکلے ۔۔۔

جس سے ایک ماہ میں بجلی کے لاکھوں یونٹس ضائع ہوئے گیپکو حکام نے ہنگامی بنیادوں پر خراب میٹروں کی تبدیلی کا آغاز کردیااور اس سلسلہ میں خراب میٹروں کی تبدیلی کیلئے گیپکو افسروں کو نئے جدید میٹرز فراہم کردئیے گئے ،انڈسٹریل سیکٹر میں لائن لاسز اور چوری کی روک تھام کیلئے جدید اے ایم آر میٹرز کی تنصیب اور تبدیلی شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں میٹر خراب ہونے سے گیپکو کو شدید نقصان پہنچنے لگا، میٹروں کی خرابی کے باعث بجلی کے لاکھوں یونٹس ضائع ہوئے اور میٹر ریڈنگ بھی متاثر ہوئی جس پر گیپکو نے خراب میٹروں کی تبدیلی کا آغاز کردیا اور ایکسین ،ایس ڈی اوز کو میٹرز کی تبدیلی کے ٹاسک سونپ دئیے ،ذرائع کے مطابق بیشتر افسروں نے خراب میٹروں کی لاگت بھی صارفین پر ڈالنا شروع کردی جبکہ ملازمین نے صنعتی اور کمرشل صارفین سے الگ الگ پیسے بٹور لئے جس سے شہری سراپا احتجاج ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں