ڈسکہ :بچوں سے بھیک منگوانے پر والدین کیخلاف مقدمات

ڈسکہ :بچوں سے بھیک منگوانے  پر والدین کیخلاف مقدمات

ڈسکہ ،موترہ(نامہ نگار )نابالغ بچوں سے بھیک منگوانے پر والد ین کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نے ٹیم کے ہمراہ پسرو ربائی پاس پر چھاپہ ماراتو زین علی اوراحمد بھیک مانگ رہے تھے ، وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایاکہ ان کے والد سنیارا اور عبدالرشید زبردستی بھیک منگواتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں