گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کیلئے سکواڈ تشکیل

گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کیلئے سکواڈ تشکیل

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پبلک سروس گاڑیوں میں شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔۔۔

 ڈویژنل ایس پیز کو بس، ویگن اڈوں کے منیجروں سے فوری رابطوں کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کو ئی گاڑی نہ چلنے دی جا ئے، اڈا منیجروں کو صرف روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل گاڑیوں کو چلانے کا پابند کیا جائے ۔ اس مقصد کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جنہوں نے 113گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند کیا اور 1320 ڈرائیوروں کے چالان کر کے 7 کے خلاف مقدمات درج کرا ئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں