ملکوال:مخالفین نے نوجوان کو اسلام آباد میں قتل کر دیا

ملکوال:مخالفین نے نوجوان  کو اسلام آباد میں قتل کر دیا

ملکوال(سٹی رپورٹر)ملکوال کا قتل و غارت کا سلسلہ اسلام آباد بھی جا پہنچا، مخالفین نے نوجوان کو اسلام آباد کے آئی ایٹ مرکز میں دن دیہاڑے قتل کر دیا۔۔۔

 تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز صبح 10 بجے کے قریب تحصیل ملکوال کے علاقہ میانہ گوندل کا 45 سالہ قمر رانجھا اپنی گاڑی پر اسلام آباد کے آئی ایٹ مرکز میں موجود تھا کہ نامعلوم شخص نے پہلے اسکی گاڑی پر فائرنگ کی مگر قمر رانجھا جان بچانے کیلئے گاڑی سے نکل کر قریبی پلازہ کی بیسمنٹ کی طرف بھاگا مگر اسے پیچھے سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ، پولیس تھانہ آئی نائن نے لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں