لدھیوالہ:با اثر چودھری کا باغ اجاڑ کر اراضی پر قبضہ
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )ساہنکے میں با اثر چودھری نے تین بھائیوں کی بارہ کنال اراضی پر ٹریکٹر چلا کر امرود کا باغ اجاڑ کر قبضہ کر لیا ایک بھائی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا کر حولات میں بند کروا دیا ۔۔۔
پٹواری کی ملی بھگت اور تھانہ لدھیوالہ کے اے ایس آئی پر قبضہ گروپ کی سرپرستی کا الزام، وزیر اعلیٰ پنجاب ہماری زمین واپس دلائیں متاثرین کی اپیل ،تفصیل کے مطابق پپناکھہ کے رہائشی تین بھائیوں لیاقت علی ،شرافت علی اور فیصل نے بتایا کے انھوں نے ساہنکے میں اپنی ڈیڈھ ایکڑ اراضی پر امرود کا باغ لگا رکھا تھاجس پر گزشتہ روز ساہنکے کے زمیندار غلام مصطفی گھمن نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ٹریکٹر چلا کر امرود کا باغ اجاڑ کر زمین پر قبضہ کر لیا لیاقت علی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کے پپناکھہ پٹوار سرکل سے چند روز قبل تبدیل ہونے والے پٹواری طاہر شاہ نے قبضہ مافیا سے رشوت لے کر جبکہ تھانہ لدھیوالہ میں تعینات اے ایس آئی عبدالرحمان نے ملزمان کے پاس کھڑے ہو کر ہمارے امرود کے باغ میں ٹریکٹر چلوا کر قبضہ کروایا جبکہ ہمارے بھائی فیصل کو جھوٹے مقدمہ میں حوالات میں بند کروا رکھا ہے تاکہ ہم قبضہ گروپ کے خلاف آواز نہ اٹھائیں متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کے قبضہ مافیا سے ہماری اراضی واگزار کروائی جائے ۔ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ انسپکٹر انصر نے بتایا میں نے دونوں پارٹیوں کو انکوائری کے لئے بلا لیا ہے ۔