کامونکے :بندسیوریج ، ابلتے گٹر ، شہری اذیت میں مبتلا

کامونکے :بندسیوریج ، ابلتے گٹر ، شہری اذیت میں مبتلا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )عرصہ دراز سے بندسیوریج اور ابلتے ہوئے گٹر ،بند نالیاں ،کوڑے کے ڈھیروں سے تنگ شہریوں نے اپنے گھروں کے آگئے مکان برائے فروخت کے بینر لگا دئیے ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ٹبہ محمد نگر میں عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم نکارہ ہونے کی صورت میں نالہ اور گٹر بند ہوگئے جس کا گندا پانی روڈ اور گلی محلوں میں کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹبہ محمد نگر کے مکینوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے ،یاد رہے کہ ٹبہ محمد نگر میں عرصہ دراز سے مین سیوریج لائن بند ہیں جس کی وجہ سے پانی کی نکاسی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہیں،اور گندے پانی کی وجہ سے مکھی مچھروں کی پیدار سے بچے اور بوڑھے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، مگر اے سی کامونکے اور سی او میونسپل کمیٹی کی ناقص حکمت عملی کی بدولت ابھی تک ٹبہ محمد نگر میں سیوریج سسٹم کو بحال نہیں کرسکے ، ٹبہ محمد نگر کے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میونسپل کمیٹی والے ہر مہینے ہم پر مسلط کیا گیا صفائی ٹیکس لینے کے لیے آجاتے ہیں لیکن صفائی نام کی کوئی چیز نہیں، شہریوں نے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹبہ محمد نگر کے عوام کو عرصہ دراز سے بند سیوریج کی تکلیف سے نجات دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں