ساروکی میں واگزار 72کنال اراضی پر سپورٹس کمپلیکس بنانے کی تجویز

ساروکی میں واگزار 72کنال اراضی  پر سپورٹس کمپلیکس بنانے کی تجویز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیرآباد کے علاقہ ساروکی میں ناجائز قابضین سے 45 کروڑ روپے سے زائد کی 72 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ، واگزار اراضی پر صوبائی حکومت کا بورڈ آویزاں کردیا گیا۔۔۔

 کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے تجویز ارسال کر دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد طارق قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد چودھری رب نواز چدھڑ نے ساروکی میں سرکاری اراضی کی واگزاری کیلئے رات گئے ، آپریشن کے دوران ناجائز قابضین سے 72 کنال سرکاری اراضی واگزار گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں