جامکے چٹھہ:ڈمپرز ، ٹرک گزرنے سے سڑک ٹوٹنے لگی
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )ہیوی ڈمپرز نے وزیرآباد سے براستہ جامکے چٹھہ تا شہررسول نگرروڈ کا 24 گھنٹے استعمال شروع کردیا۔۔۔
اہل علاقہ کی سیاسی قیادت کی خصوصی کاوش کے بعدوزیرآباد سے جامکے چٹھہ تاکوٹ ہرا،رسول نگرروڈ کو کارپٹ روڈ بنوانے کیلئے تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم منظور ہوئی جس سے یہ کارپٹ روڈ بن تو گیامگر ہیوی ٹریفک ڈمپر،ٹرکوں کی 24گھنٹے چلنے والی سروس کے استعمال سے مہنگا ترین کارپٹ روڈ چندہی سال میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا،اہل علاقہ کا اس کارپٹ روڈ پر ہیوی ڈمپرز ،ٹرکوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ روڈ پر ہیوی ٹریفک کے گزرنے کے بعد گڑھے پڑ گئے ہیں جبکہ روڈ جگہ جگہ سے بیٹھ چکی ہے ۔ متعلقہ فرم کے نمائندے نے بتایا کہ روڈ کو معیاری بنایا گیاتھا مگر اوورلوڈ ٹرالرز ڈمپرز ٹرکوں اور 10 ویلر گاڑیوں سے یہ کارپٹ روڈ خراب ہو رہی ہے ، جب تک حکومت اوور لوڈنگ پر پابندی نہیں لگاتی تب تک پنجاب کے دیگرروڈ بھی بہتر نہیں ہو نگی۔