ملکوال :صفائی کے ناقص انتظامات ، شہری سراپا احتجاج

ملکوال :صفائی کے ناقص انتظامات ، شہری سراپا احتجاج

ملکوال(سٹی رپورٹر)شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری سراپا احتجاج، وزیراعلیٰ اور ڈی سی منڈی بہائوالدین سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

 ملکوال شہر کے مختلف محلوں غازی ٹائون، فضل آباد، صابری محلہ، شیرانوالہ، چلپور اور دیگر میں ٹی ایم اے کی طرف سے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، شہر کے مرکزی رانا چوک میں گندگی کا بڑا ڈھیر تو ٹی ایم اے حکام کا منہ چڑھاتا نظر آتا ہی ہے مگر کروڑوں روپے سے صفائی کیلئے خریدے گئے کنٹینرز اور ڈرم کہیں نظر نہیں آتے ، محلہ غازی ٹاؤن میں گندگی ہی گندگی ہے جبکہ خالی پلاٹوں میں سروس سٹیشنز والوں نے پانی چھوڑ رکھا ہے جو ڈینگی اور دیگر بیماریوں کا پیش خیمہ بنا ہوا ہے ، ٹی ایم اے افسر اور اسسٹنٹ کمشنر شہر کی صفائی کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کے مشن کو فراموش کئے ہوئے نظر آتے ہیں، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نئے ڈی سی منڈی بہائوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکوال شہر میں صفائی کی ابتر صورت حال پر توجہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں