چیمبر الیکشن ،خالد لو ن نے بزنس گروپ کی حمایت کر دی

چیمبر الیکشن ،خالد لو ن نے بزنس گروپ کی حمایت کر دی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں خالد عزیز لون نے ساتھیوں کے ہمراہ بزنس گروپ کے صدار تی امیدوار علی ہمایوں بٹ اور بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔چیمبر کے الیکشن 21اور23ستمبر کو ہورہے ہیں۔

گزشتہ روز خالدعزیز لون نے بزنس گروپ کے اعزاز میں اپنے گھر اجلاس بلایا اور الیکشن میں علی ہمایوں بٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ساتھیوں کو انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی اور کارپوریٹ کلاس کے 50 سے زائد ووٹرز کے ہمراہ علی ہمایوں بٹ اور ان کے گروپ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرخواجہ طارق نوید لون،مصطفی خالد لون،خواجہ شہزاد سعید،دانش بٹ ، عمر فاروق بٹ ،احسن بٹ،حسن ڈار ، فیصل لون،محمد صغیر بٹ،رانا خالق ،عابد جندران،سابق صدر چیمبر آف کامرس میاں عمر سلیم اور غلام حسین جج بھی موجود تھے ۔اس موقع پر شرکا کاکہنا تھا کہ علی ہمایوں بٹ پڑھے لکھے اور نوجوان تاجر ہیں ،تاجروں کے مسائل کو سمجھ سکتے ہیں اور حل کیلئے بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر علی ہمایوں بٹ ، رانا صدیق اور رانا نآصر محمود نے الیکشن میں حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ صدر منتخب ہونے کے بعد چیمبر کی بہتری اور تاجروں کے مسائل کا حل ترجیح ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں