کارکن ہی پیپلز پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں:گورنر پنجاب

کارکن ہی پیپلز پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں:گورنر پنجاب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے صدر میاں ودود حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی ۔۔۔

ملاقات میں یونین کونسل کی سطح پر ہونے والی تنظیم سازی اور پارٹی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی، جس پر گورنر پنجاب نے سٹی صدر اور جنرل سیکرٹری کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر ہونے والی تنظیم سازی میں پارٹی کے ساتھ مخلص اور متحرک کارکنوں کو آگے لایا جائے ۔ پارٹی کا کارکن ہی پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں۔ تنظیم سازی کے فوری بعد ممبر سازی کا آغاز کیا جائے ۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ اس موقع پر میاں ودود حسن ڈار اور خالد حسین باجوہ کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے ،پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے پہلے بھی اس پر پورا اترے تھے ، اب بھی پارٹی کیلئے بھرپور خدمات سر انجام دیں گے ۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوش دامن کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں