ہیڈبمبانوالہ :ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر لوٹ لیا

ہیڈبمبانوالہ :ڈاکوئوں نے  اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر لوٹ لیا

منڈیکی گورائیہ ،ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار)اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک یرغمال بناکر 9 افراد نے نقدی ’طلائی زیورات ودیگرسامان لوٹ لیا ۔

تھانہ صدرکے علاقہ سکھوکے کے عارف کے گھر فخر’فیصل ’شہزاد’وقاص’قاسم شاہ ’حسنین ’افضال ’شہزیب ’نصراﷲ اور نامعلوم گھس آئے ،اس کی بیوی اور بہن کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر 10طلائی کڑے ’چار مالا سیٹ ’بیس زنانہ انگوٹھیاں’چار بریسلٹ ’دو لیپ ٹاپ ’تین آئی فون ’دو فریزر ’ایک یوپی ایس’تین اے سی ’ایک ایل سی ڈی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں