پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کا لیدر فیکٹری کا دورہ
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان نیوی وار کالج کے وفد نے میر یوسف انڈسٹری کے ڈسپلے ویئر ہاؤس، سٹیچنگ سینٹر ، دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔۔۔
وفد کے شرکا کو میر یوسف لیدر انڈسٹری میں تیار کی جانے والی حفاظتی مصنوعات لیدر جیکٹ، موٹر بائیک سوٹ، ٹریک سوٹ ، دیگر مصنوعات بار بریفنگ دی گئی ۔ پاکستان نیوی وار کالج کے وفدکے ریئر ایڈمرل اظہر محمودنے کہا کہ سیالکوٹ انڈسٹری کے لوگ اور سکلڈ ورکر قابل تحسین ہیں جن کے ہاتھوں کی بنی مصنوعات دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں ۔بعد ازاں چیف ایگزیکٹو سہیل خاور میر ،سی اواو طاہر رشید نے ریئر ایڈمرل اظہر محمود شیلڈ ز پیش کیں ۔