مائنس پی ٹی آئی کی سوچ کواب بدلناہوگا:مونس الٰہی
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں نے ایک جلسے کے ڈر سے پورا اسلام آباد سیل کردیا۔۔۔
مگرکپتان کے پروانوں نے تمام تررکاوٹوں کوعبورکرکے نہ صرف جلسہ میں شرکت کی بلکہ حکومتی جبراوراوچھے ہتھکنڈوں کوبھی مسترد کردیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کارکن ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں، مونس الٰہی نے کہاکہ مائنس پی ٹی آئی کی سوچ کواب بدلناہوگا، عمران خان ملک و قوم کی خاطرآگے بڑھناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن حکومتی تمام ہتھکنڈوں کے باوجود مایوس اورناامید نہیں ہم نے پرامن جدوجہد کوہرطرح سے آگے لیکربڑھناہے اورانشااﷲ فتح حق اورسچ کی ہوگی،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا راستہ کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے اور یہ جلسہ ڈنکے کی چوٹ پر ہوا ہے ، مونس الٰہی نے کہاکہ گزشتہ ددسال کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے اس کے باوجود کارکن ڈتے رہے۔