گجرات:زمینداروں میں کسان کارڈ کی تقسیم کا آ غاز

گجرات:زمینداروں میں کسان کارڈ کی تقسیم کا آ غاز

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست ویژن کے تحت ضلع گجرات میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر نگرانی کسان کارڈ کے اجرا کا آغاز ہو گیا ۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ کے ہمراہ ضلعی دفتر زراعت میں کسان کارڈ کے اجرا کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرتے ہوئے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا۔حکومت پنجاب کے اس کسان کارڈ پروگرام کے ذریعے صوبے بھر کے پانچ لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اطہر لطیف بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کیا گیا یہ پروگرام زمینداروں اور کاشتکاروں کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگا، جس سے زرعی شعبے میں نمایاں ترقی متوقع ہے اور ملک میں زرعی انقلاب کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو میرٹ پر کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اور اس عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ نے بتایا کہ ضلع گجرات میں 18 ہزار رجسٹرڈ کسانوں کو مرحلہ وار کسان کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں