رتہ جھال پر قائم کوڑا ٹرانسفر سٹیشن ختم ، گلی محلوں میں انبار لگ گئے

رتہ جھال پر قائم کوڑا ٹرانسفر سٹیشن ختم ، گلی محلوں میں انبار لگ گئے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی ناقص پالیسیوں کے باعث رتہ جھال پر قائم کوڑا ٹرانسفر سٹیشن کو بند کر دیا گیا جس سے گلی،محلوں اور شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ کے انبار لگ گئے ۔

گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چھچھر والی رتہ روڈ،سیٹلائٹ ٹائون،وحدت کالونی ودیگر 25 یونین کونسلر سے اکٹھا ہونے والا یومیہ 500 ٹن کوڑا کرکٹ چھوٹی گاڑیوں اور ٹرالیوں کے ذریعے رتہ جھال ٹرانسفر سٹیشن پر منتقل کیا جاتا تھا اور وہاں سے ڈمپرز کے ذریعے بھکڑے والی ڈمپنگ پوائنٹ پر ویسٹ کیا جاتا لیکن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے موجودہ حکام کی ناقص پالیسیوں کے باعث اب رتہ جھال ٹرانسفر سٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث تمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو بھکڑے والی ڈمپنگ پوائنٹ پر کوڑا ویسٹ کرنا پڑ رہا ہے ۔ کمپنی کے اس اقدام سے جہاں کوڑا کرکٹ گلی،محلوں میں پڑا رہتا ہے تو وہیں پٹرو ل کی مد میں بھی کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ گلی،محلوں اور شاہراہوں پر کوڑے کرکٹ کے انبار لگ گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ نہر کنارے گندگی پیدا ہو رہی تھی جس کے باعث پوائنٹ کو ختم کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں