سمبڑیال :مختلف مقامات سے لڑکا اور55سالہ شخص لاپتہ

سمبڑیال :مختلف مقامات  سے لڑکا اور55سالہ شخص لاپتہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر ) مختلف مقامات سے 15سالہ لڑکا اور55سالہ شخص پراسرار طورپر لاپتہ ہوگئے ۔

سمبڑیال کے محلہ کریم پورہ کے رہائشی محمد رفیق کا 15سالہ بیٹا الیاس گھر سے دکان پر سودا سلف لینے کے لیے گیا اورواپس نہیں آیا ۔موضع کوٹ چوہدو میں سارب کاوالد 55سالہ تجمل حسین گھر سے باہر گیا واپس نہیں آیا ،تھانہ سمبڑیال پولیس نے سارب کی درخواست پر سکندر ،غفار ،شازیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے کہ مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے والد کو ان تینوں افرادنے ملی بھگت کر کے اغوا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں