گجرات:منشیات فروشی میں 5 افراد گرفتار ، ہیروئن برآ مد
گجرات(سٹی رپورٹر )ضلعی پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی2کلو سے زائد ہیروئن،755گرام چرس اور20 لٹر شراب برآمد کر لی ۔
ملزموں میں عمیر صادق ،زکریا ہاشمی ،حسنین شبیر ،احسان اﷲ عرف بلو اور محمد جاوید کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔