منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھدو بسرا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھدو بسرا  کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

ڈسکہ (نامہ نگار ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھدو بسرا تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام خورشید بی بی فری ڈسپنسری پر میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔۔۔

 جس میں ڈاکٹر ثاقب بشیر بسرا ،ڈاکٹر عمر ریاض رانجھا نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اورادویات بھی مفت دی گئیں۔ اس موقع پر محمد اسلم بسرا قادری سرپرست منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ (بی) نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا پوری دنیا میں یہی پیغام ہے دین اسلام امن کا دین ہے انسانیت کی خدمت کا دین ہے خدمت انسانیت میں رنگ اور نسل مذہب اور مسلک کو نہیں دیکھا جاتا انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرکے بھی میلاد منایا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں