سیالکوٹ : دھواں چھوڑتی گاڑیاں ، آلودگی میں اضافہ

سیالکوٹ : دھواں چھوڑتی گاڑیاں ، آلودگی میں اضافہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ کی سٹرکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ،ٹرکوں اور رکشوں کی بھرمار ہوگئی۔۔۔

شہر بھر میں چلنے والی گاڑیاں کالا دھواں چھوڑنے لگی، سکول جانے والے بچے ، نوجوان بزرگ شہر ی سانس کی بیماریوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہونے لگے جبکہ سموگ کے خاتمہ کے دعوے کرنیوالے فوٹو سیشن اجلاسوں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔ سیالکوٹ کی سٹرکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں ،ٹرکوں اور رکشوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے جبکہ شہر میں چلنے والی گاڑیوں کالا دھواں چھوڑرہی ہیں۔ سکول جانیوالے بچوں سمیت دیگر شہری دھواں چھوڑنے والے رکشوں ،ٹرکوں اور گاڑیوں اور گاڑیوں کے کالے دھویں سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں یا دھویں کے باعث انکے پھیپڑے بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔شہریوں نے ماحولیاتی آ لودگی پر قابو پانے کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں