جشن عید میلاد النبیؐ پر مثالی انتظامات کئے جائینگے :کمشنر

جشن عید میلاد النبیؐ پر مثالی انتظامات کئے جائینگے :کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )جشن عید میلاد النبیؐ کے مقدس موقع پر جلوسوں کے روٹس کی صفائی، فول پروف سکیورٹی سمیت مثالی انتظامات کئے جائینگے۔

تمام مکاتب فکر کے علما کرام کا مل بیٹھنا، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ کیلئے کاوشیں لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں، مولانا رفیق احمد مجددی کی اتحاد بین المسالک کو مستحکم کرنے کیلئے کاوشوں کو ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انتظامیہ اور پولیس تمام مکاتب فکر معززین کے پاس خود چل کر جائیں اور مقدس ایام کے موقع پر توقعات سے بڑھ کر انتظامات کئے جائیں، تمام ہستیاں اور دن ہمارے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے شرکاء کیلئے سرکاری طور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹاؤن میں ضلعی امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کمشنر نوید حیدر شیرازی، آر پی او طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی، سی پی او ایاز سلیم، پیر رفیق احمد مجددی، مولانا خالد حسن مجددی، مولانا جواد محمود قاسمی، حاجی یوسف کھوکھر، سعید احمد صدیقی، سعید احمد کلیروی، مولانا عمران عریف، قاری سلیم زاہد، علی رضا رضوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کمشنر اور آر پی او نے کہا کہ سیرت النبی پر چل کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں