نوشہرہ ورکاں:کیوڈی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

نوشہرہ ورکاں:کیوڈی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی صدارت میں ہوا ۔

اجلاس میں پرنسپل مریم مصطفے ، اقبال صدیق سدھو، فاروق احمد کھارا، شیخ محمد مشتاق، سید شعیب شاہ اور محمد امین منج نے شرکت کی اجلاس میں سکول میں کینٹین اور بک شاپ کے ٹینڈر اور میٹرک کے بورڈ امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی پر اساتذہ کو کیش پرائز کی منظوری دی گئی، سکول میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوری تنصیب کے لئے پرنسپل کو ہدایت کی گئی جبکہ سکول کو درپیش دیگر مسائل کے حل بارے لائحہ عمل تیار کیا گیا تاکہ ڈویژنل پبلک سکول علاقہ نوشہرہ ورکاں میں فروغ تعلیم میں بھرپور کردار ادا کر سکے یاد رہے کہ گزشتہ سال نے میٹرک کے بورڈ امتحانات میں قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے طلباء نے تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں