ٹیوٹا تنظیمی ڈھانچے کی بہتری کیلئے رولز میں ترامیم کا فیصلہ

 ٹیوٹا تنظیمی ڈھانچے کی بہتری کیلئے رولز میں ترامیم کا فیصلہ

گجرات(سٹی رپورٹر ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں ٹیوٹا کی کارکردگی ،اداروں میں ہیومن ریسورس کی ریشنلائزیشن اور نئی بھرتیوں کے امور کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں ٹیوٹا کے اداروں میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ٹیوٹا کے اداروں میں 13سو ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیا جائے گا بھرتی کا عمل شفافیت اور میرٹ پر ہوگا ،اجلاس میں ٹیوٹا کے تنظیمی ڈھانچے میں بہتری کیلئے رولز میں ترامیم کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا ،چی منسٹر سکلڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ٹیوٹا کے اداروں میں کنسٹرکشن کے 8اورھاسپیٹیلٹی کے 3شارٹ کورسیز شروع کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ،یہ کورسز 3سے 6ماہ کے ہوں گے اور پی سی ون کی منظوری کے بعد دسمبر میں کورسز کا آغاز کردیا جائے گا ،اس پروگرام کے تحت 3سالوں میں کنسٹرکشن میں 5850اورہاسپیٹیلٹی میں 200بچوں کو تربیت دی جائے گی۔صوبائی وزیر شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ضروری ہے ،پنجاب حکومت نے فنی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں ٹیوٹا کے اداروں میں سولر سٹٹڈی کے کورسز شروع کرائے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں