نبی پاکؐ سے محبت ہی قرب الٰہی کا سب سے بڑا ذریعہ :پیر اجمل رضا قادری
راہوالی(نمائندہ دنیا )ذات مصطفیؐ معرفتِ الٰہی کی سب سے بڑی دلیل ہے ، نبی پاکؐ سے محبت ہی قرب الٰہی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔۔۔
علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکزاصلا ح معاشرہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ نے مسلمانوں مومنوں پر بہت بڑا کرم و فضل کیا ہے کہ اپنے پیارے محبوبؐ کو ہم میں بھیجا ،نبی پاکؐ سے حسین دنیا میں پیدا ہی نہ کیا جو سراپا معجزہ ہیں جنکی ہر ادا پر قرآن کی آ یت اتری،جس قوم کا بھی محبوب خدا سے محبت کا پرخلوص رشتہ ہے وہ قوم کبھی نہیں ہارتی وہ ہمیشہ کامیابی و کامرانی کی منزلیں سمیٹتی ہے ۔