راہوالی:حاملہ خاتون پر تشدد ،آگ لگا کر جلا نے کی کوشش

راہوالی:حاملہ خاتون پر تشدد ،آگ لگا کر جلا نے کی کوشش

راہوالی (نامہ نگار)حاملہ خاتون پر تشدد کرنے اور آگ لگا کر جلا کر مارنے کی کوشش کرنے کے جرم میں ساس، سسر، دیور اور خاوند کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترگڑی روڈ شرقی راہوالی کے محمد الیاس کی بیٹی مریم شہزادی کی شادی 4سال قبل محلہ اعجاز پورہ کوٹ شاہاں کے حمزہ ندیم سے ہوئی جس سے اس کا ڈیڑھ سالہ بیٹا محمد اصغر ہے اور دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہے جسکی اپنے سسرال والوں نے معمولی تکرار ہوئی تو اس کے سسر محمد ندیم ، ساس مقصود بی بی، دیور حماد ندیم نے طیش میں آکر خاوند کی موجودگی میں اس پر تشدد شروع کردیا اور تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے اس کا کافی جسم جھلس گیا تو خاوند حمزہ ندیم نے دھمکی دی کہ اگر اس نے اپنے والدین کو بتایا تو اسے طلاق دے دی جائے گی ، خاتون نے میڈیکل رپورٹ حاصل کرکے سسرال والوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کروادیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں