وزیرآباد:زمینداروں ،کاشتکاروں میں کسان کارڈ کا آغاز
وزیرآباد(نا مہ نگار)محکمہ زراعت کے آفس میں کسان کارڈ کا افتتاح کردیا گیا،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن)مستنصر علی گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا محمد سلیم،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس۔۔۔
محمد جاوید چیمہ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کئے ۔اے سی رب نواز چدھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کسان کارڈ کا اجرا وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام ہے ، زیادہ سے زیادہ کسان رجسٹریشن کر ائیں اور کسان کارڈ سے فائدہ اٹھائیں ۔