تتلے عالی:نہروں سے غیر قانونی آبپاشی عروج پر پہنچ گئی
تتلے عالی(نامہ نگار )کینال افسر وں کی مبینہ ملی بھگت سے نہروں سے غیر قانونی آبپاشی عروج پر پہنچ گئی۔
محکمہ انہار کے افسر وں وعملہ کی مبینہ ملی بھگت سے گوجرانوالہ اور شیخوپورہ ریجن کی نہروں، راجباہوں،مائنرز،ڈسٹری بیوٹر سے زیر زمین پاپ بچھا کر،رکاوٹیں کھڑی کرکے اور موگہ توڑنے سمیت دیگر غیر قانونی ذرائع سے پانی چوری عروج پر پہنچ گئی ہے ۔محکمہ انہار کے افسر وں کی جانب سے رشوت وصولی کے بعد کسی پانی چور کیخلاف مقدمہ د رج نہیں کرایا جا رہا۔ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی آبپاشی سے نہروں کے کنارے ،پشتے کمزور ہو گئے ہیں ، بارشوں میں شگاف پڑنے کا خدشہ لا حق ہو گیا ہے ۔