انسدادِ پولیو مہم اختتام پذیر، ہدف کا 99 فیصد حاصل
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )قومی انسدادِ پولیو مہم اختتام پذیر، 5 روز میں مقررہ ہدف کا 99 فیصد سے زائد پورا کر لیا گیا۔۔۔
اب تک ڈیش بورڈ پر اپلوڈ ڈیٹا کے مطابق تقریباً 10 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جا چکے ہیں، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کی ٹیموں نے پانچویں روز مختلف یونین کونسلوں، ہسپتالوں، ٹرانزٹ پوائنٹس پر ویکسینیٹڈ بچوں کی رینڈم چیکنگ بھی کی جس میں 99 فیصد سے زائد بچے ویکسینیٹڈ پائے گئے چند بچے دیگر اضلاع سے مہم کے دوران نقل حرکت کے باعث رہ گئے جنہیں چیکنگ کے دوران موقع پر ہی قطرے پلا دئیے ۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے پانچویں روز شام کے اجلاس میں مہم کی مجموعی پیشرفت کا جائزہ لیا اور تمام تحصیلوں اور ٹیموں کی فرداً فرداً کارکردگی کو بھی دیکھا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، فیلڈ ٹیموں (پولیو ورکرز) کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت بڑے ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے والدین، تعلیمی اداروں کا مہم کے دوران پولیو ٹیموں سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سٹی اقراء مبین، صدر عثمان سکندر، کامونکی ماہم واحد، وزیر آباد رب نواز چدھڑ، نوشہرہ ورکاں نوید حیدر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندوں کے علاؤہ دیگر متعلقہ شریک تھے ۔