سنی تحریک کے زیر اہتمام تحفظ عقیدہ ختم نبوت میلاد ریلی
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )سنی تحریک کے زیر اہتمام تاریخ ساز تحفظ عقیدہ ختم نبوت میلاد ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ۔۔۔
رسول اکرمؐ کی دنیا میں تشریف آوری پوری انسانیت کے لیے باعث رحمت ہے ، شہدا ختم نبوت 1956ء کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،حکومت شہداء ختم نبوت کی یادگار تعمیر کرے ، قادیانیوں سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہے ، یکسرمسترد کرتے ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو سیاسی اور مذہبی آزادی خود مختاری اور حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کی جان ،مال، عزت اور تمام آئینی حقوق محفوظ ہیں، تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو خود مختار ی اور آئینی آزادی حاصل ہونی چاہیے ،بلوچستان کی موجودہ صورت حال قابل تشویش ہے ،حکومت پاک افواج کے جاری دہشتگردی کے خلاف آپریشن کو مزید سہولت فراہم کرے مکمل حمایت کریں گے ۔ محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے نہتے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل اور اس کے اتحادی جنگ مسلط کیے ہوئے ہیں، تمام عالمی ادارے اقوام متحدہ پس پردہ اسرائیل کے حمایتی ہیں،زاہد قادری نے کہا کہ پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس بلا کر فلسطینیوں کی مدد اور مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جانا چاہیے ۔