تتلے عالی:ڈاکو اور چور سر گرم ، متعدد وار داتیں

تتلے عالی:ڈاکو اور چور سر گرم ، متعدد وار داتیں

تتلے عالی(نامہ نگار ) ڈکیتی وچوری وارداتوں میں رقم ،موٹر سائیکل ودیگرقیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ارتالی و رکاں کے قریب بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار دوڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شیخوپورہ کے طیب پنوں سے 29ہزار500روپے۔۔۔

 اس کے دوست دوست منصورر سے 3200روپے چھین لئے ،ارتالی ورکاں میں صدیق دکان کیلئے سامان لینے جا رہاتھا کہ مین شیخوپورہ روڈ پرتین ڈاکوؤں نے روک کر60ہزار نقدی چھین لی،بھاکرانوالی میں نامعلوم چوررانا فاروق کے گودام کا25کے وی کا ٹرانسفارمر چوری کرلیا،بھرائیاں میں عبداﷲ شاہ کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی،تتلے عالی میں محمد اقبال کی بکری چوری ہو گئی،بلوکی ورکاں میں تنویر اور اس کے چچا عطا اﷲ کی موٹریں چوری ہو گئیں،ماڑی بھنڈراں میں غلام مرتضی کابجلی کا میٹر چوری ہوگیا،بلوکی و رکاں میں سفیان ٹوکہ والی موٹر نامعلوم چور لے گئے ، ڈیرہ گادیاں میں طارق محمود کے زرعی رقبہ سے موٹر سولر،انورٹر مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری ہوگیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں