گجرات:انڈسٹریل سٹیٹ کو مکمل سکیو رٹی کی یقین دہانی

گجرات:انڈسٹریل سٹیٹ کو مکمل سکیو رٹی کی یقین دہانی

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پیفما) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی صفائی اور سکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 ملاقات میں پیفما کے وائس چیئرمین نعمان احمد، سابق چیئرمین رمیز ڈار، میاں ناظم اعجاز، غیاث الدین پال اور احسان مجتبیٰ بھی شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گجرات کی فین انڈسٹری نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتی ہے اور زرِ مبادلہ کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فین انڈسٹری سمیت تمام صنعتوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں صفائی اور نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، جس کیلئے میونسپل کارپوریشن گجرات کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انڈسٹریل اسٹیٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں