ربیع الاول برکت اور فضیلت والا مہینہ ہے :خالد چشتی

ربیع الاول برکت اور فضیلت  والا مہینہ ہے :خالد چشتی

وزیر آباد(نا مہ نگار)ربیع الاول کامہینہ اسلامی ہجری سال کاتیسرامہینہ ہے اس ماہ مبارک میں امام الانبیا سرکار دوعالم حضرت محمدمصطفی احمدمجتبیٰ ؐ کی ولادت باسعادت ہوئی اس لئے ماہ مقدس کوبرکت اورفضیلت والا مہینہ کہا جا تا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار صوفی محمد خالد چشتی اور صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی نے آستانہ عالیہ گنج گوھر بھٹی کے شریف میں سالانہ 79ویں محفل میلاد النبی ؐ کے موقع پر صوفی محمد عارف چشتی کے مزار پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیر ساجد چشتی،محمد زبیر چشتی ودیگر بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضورنبی کریم ؐ کااتباع کاتعلق آپ ؐ کے افعال وعمال سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں