کامیابی کیلئے اسوہ حسنہؐ کو مشعل راہ بنانا ہو گا:نعیم الرحمن ہزاروی

کامیابی کیلئے اسوہ حسنہؐ کو مشعل راہ  بنانا ہو گا:نعیم الرحمن ہزاروی

وزیرآباد(نا مہ نگار) ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے اپنے دلوں کو عشق رسول ؐ سے منور کرنا ہو گا اور اسوہ حسنہؐ کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا ہو گا، رسول اللہؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔۔۔

 ہمیں اپنی زندگیوں کو اطاعت اللہ اور اسوہ رسول ؐکے مطابق گزارنا ہو گا، آج امت مسلمہ مسائل کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ سیرت النبی ؐ پر عمل پیرا نہ ہونا ہے ہمیں اپنی زندگی کے ہر پہلو میں آپؐ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کرنا ہو گی۔ان خیالات کا اظہار علامہ محمد نعیم الرحمن ہزاروی نے میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں محفل میلاد شہ کونین ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے دلوں کو عشق رسول ؐسے منور کریں اسی میں دنیاو آخرت کی کامیابی کا راز پنہاں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں