حضورؐسے محبت کے بغیر ایمان نامکمل ہے :گلریز اختر سندھو

حضورؐسے محبت کے بغیر ایمان  نامکمل ہے :گلریز اختر سندھو

کامونکے (نامہ نگار ) ایپکا ایجوکیشن کے نومنتخب صدر گلریز اختر سندھو نے عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضورؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں۔۔۔

آخرت کی زندگی کو سنوارنے کے لیے دنیا میں اﷲ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے احکامات کی روشنی میں زندگی گزارنا ہوگی، اس موقع پر محمد ندیم کھوکھر، عبدالجبار انصاری اور ملک ناصر اعوان بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ سرور کائناتؐ ولادت باسعادت اُمتِ مسلمہ کے لئے باعثِ فخر اور رحمت ہے ۔ آپ کا حسن و اخلاق اور مثالی کردار دنیا کے لئے رول ماڈل ہے اور حضورؐسے محبت کے بغیر ایمان نامکمل ہے ، آپ کی ولادت باسعادت کے مبارک کے دن کو عاشقان رسولؐ نہایت عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے مناتے رہیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں