تحفظ ختم نبوت ؐکیلئے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا :بیرسٹر وسیم

تحفظ ختم نبوت ؐکیلئے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا :بیرسٹر وسیم

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )معروف مذہبی سکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1حافظ آباد میں جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے۔۔۔

 خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐسراپا ہدایت ہیں ہدایت کا سرچشمہ قران و سنت ہے اور وہ ہمیں آپ ؐ کے وسیلہ سے ملا ہے ۔ ہم نے اﷲ کے قانون کو بھی ماننا ہے اور ریاست کے آئین کو بھی ماننا ہے ہمیں تحفظ ختم نبوت ؐکیلئے کفر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا ہے دین اسلام اپنی جامعیت اور تعلیمات کے کامل ہونے کی بنا پر دیگر مذاہبِ عالم پر فوقیت رکھتا ہے اور یہ دوسرے تمام مذاہب سے ممتاز ہے ۔ عیسائیت ،یہودیت ،چینی مذاہب (بدھ مت تاؤ مت اور کنفیوشس مت)،ہندومت، جین مت، سکھ مت ،زرتشت شن، تومت بہائی مت وغیرہ پر اسلام کی فوقیت اعلی و ارفع ہے ۔ ہمیں اپنے وطن کیلئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے ، ہمیں ہدایت کے ساتھ جڑ کر اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے ،ہمیں خود بھی اچھا مسلمان اور اچھا پاکستانی بننا چاہیے ۔انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ محنت کریں اور باکردار بنیں اور قرآن سے جڑے رہیں، کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ پرنسپل میاں محمد عنایت اﷲ خطاب کرتے ہوئے کہا طلبا کی تربیت کے حوالے سے اساتذہ کرام کی اجتماعی محنت اور وحدت فکرکی ضروری ہے ،یک طرفہ محنت وفکر کے اثرات دیر پا نہیں ہوا کرتے تربیت میں اساتذہ کے ساتھ سرپرستان کا بھی بڑا کردار ہے ۔اس لیے مدرسہ کے ذمہ داران اور اساتذہ کرام کا طلباء کے سرپرستان سے رابطہ رکھنا نہایت اہمیت کا حامل ہے ، ورنہ یہ ہوگا کہ اساتذہ ایک طرف سے محنت کر رہے ہوں گے اور دوسری طرف سے جب گھر کا ماحول سازگار نہیں ہوگا تو ان کی محنت رائیگاں چلی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں