ہائی سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کی سیٹیں برسوں سے خالی ، کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

ہائی سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کی سیٹیں برسوں سے خالی ، کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے ہائی سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی،اہم سیٹوں پر تعیناتی نہ ہونے سے سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

فزیکل ایجوکیشن کے افسر وں کی سیٹیں خالی ہونے سے 6سال سے پرائمری اور ایلمینٹری سکولوں میں کھیلوں کے مقابلے نہ ہوسکے ۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے 1300سے زائد پرائمری اور ایلمینٹری گرلز اور بوائز سکولوں میں کھیلوں کے مقابلے کرانے کیلئے خاتون اور مرد کی اسسٹنٹ فزیکل ایجوکیشن کی سیٹیں 6 سال سے خالی پڑی ہیں۔ گرلز اور بوائز کے ہائی سکولوں میں 17فزیکل ایجوکیشن کی سیٹیں بھی طویل عرصے سے خالی ہیں۔ہائی سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرزاسمبلی کرانے کے ساتھ ساتھ سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ٹیموں کی تیاری میں کردار ادا کرتے ہیں ۔دوسری طرف رابطہ کرنے پر حکام کا کہنا تھا کہ فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ کی خالی سیٹوں کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر چکے ہیں،کھیلوں کے مقابلے شیڈول کے مطابق ہوتے ہیں جہاں فزیکل ایجوکیشن کے ٹیچرز نہیں ہیں وہاں بھی کھیلوں کے مقابلے ہو تے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں